خاور صاحب، آپ کا اخبار ماشاللہ اچھا ہے، پسند آیا۔ اس کے نیچے سپیکٹاکو کا پتہ دیا ہے، جن کے موقع جبالہ http://spectacu.la/ پر تو ورڈپریس کا ہی لکھا ہے۔ شاید وکیپیڈیا والا درسداد اس پر بھی کام کرے۔
2009/7/18 KHAWAR <[email protected]> > اسلام علیکمسب سے پہلے تو اس بات کی معذرت که اج کل میں وکی پیڈیا کو وقت > نهیں دے پا رها > لیکن ورڈ پریس پر وکی پیڈیا کا پلگ ان والی بات مجھےاچھي لگی هے > میرا اپنا بلاگ تو ورڈ پریس پر نهیں هے لیکن میں نے پچھلے دنوں ایک اون لائیں > اخبار نما بنائی هے > جس میں جاپان کے متعلق خبروں کا ترجمعه کرکے لگاتا هوں > gmkhawar.net > وکیپیڈیا کے دوسری سائیٹوں سے روابط > اس کو سرچ انجن میں لا کر لوگوں کی توجه ادھر لا سکتے هیں ، مں نے دیکھا ہو > عام لوگوں کے پاس جو کمپیوٹر هیں ان میں اردو لکھنا ان لوگوں کو نهین آتا ہے > اس لیے یه لوگ اردو ميں سرچ کرنے کے قابل نهیں هوثے جس لیو لوگوں کی ایک اکثریت > انٹرنٹ پر اردو کی ایک دنیا سو ناآشنا ہے > میں اپنی سی کوشش کرتا هوں > خاور > --- On *Sun, 7/19/09, urdu text <[email protected]>* wrote: > > > From: urdu text <[email protected]> > Subject: [Wikiur-l] وکیپیڈیا اور بلاگرز > To: "Mailing list for Urdu Wiki's" <[email protected]> > Date: Sunday, July 19, 2009, 2:50 AM > > > اسلام علیکم، یا اہل وکیپیڈیا و اہل الناس، > > ویب پر اردو کے آغازی دور میں بلاگرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جلد ہی اس صنف > نے خاصی مقبولیت حاصل کر لی۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ خاصے ذہین لوگ اس زمانہ > میں بلاگنگ کی طرف متوجہ تھے۔ اسی زمانے میں اردو وکیپیڈیا کا آغاز بھی سُست > رفتاری سے ہؤا۔ بہت سے لوگ وکیپیڈیا پر لکھنے پر آمادہ نہ ہو سکے۔ > > * اس کی ایک وجہ طرزِ نو کا ڈر تھا، کہ مضمون سب کا سانجھا ہوتا ہے، اور ایک > لکھاری کا تظبیط نہیں۔ مگر جن لوگوں نے وکیپیڈیا پر لکھنے کا تجربہ کیا، ان پر > واضح ہؤا کہ یہ کوئی رکاوٹ نہیں، اور وکیپیڈیا پر لکھنا اکیلے لکھنے سے زیادہ > پُرلطف تجربہ ہے، کہ یہ ایک زندہ تحریر ہوتی ہے، جو ارتقاء میں رہتی ہے، پڑی > پڑی باسی نہیں ہوتی۔ > > * دوسری وجہ اصطلاحات کا مسئلہ تھا، ذہین لوگوں کو بھی سمجھ میں نہیں آتا > تھا کہ تکنیکی اصطاحات کا اردو میں ناپید ہونے کی وجہ سے جو خلاء ہے اس کا صحیح > حل کیا ہو گا۔ کچھ لوگ انگریزی کلمہ نویسی کو اس کا حل سمجھتے تھے کہ کہاوت ہے: > "اردو دوسری زبانوں کی اصطلاحات سمونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے"۔ کچھ کے > خیال میں اردو انڈو یورپی زبان ہے، اس لیے انگریزی سے ہی الفاظ لینے چاہیے ہیں۔ > دوسرے لوگوں کی نظر میں چونکہ اردو طبقہ انگریزی بھی پڑھ لیتا ہے، اور اس لیے > انگریزی پر معیاری وکیپیڈیا کے ہوتے ہوئے ارود وکیپیڈیا پر تکنیکی موضوعات پر > لکھنا وقت کا ضیاع تھا۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر عربی و > فارسی سے طرزیاتی اصطلاحات اخذ کرنے کا فیصلہ ہوا، جو سب کو پسند نہیں آیا۔ وقت > گزرنے کے ساتھ یہ ثابت ہوا کہ یہ فیصلہ غلط نہ تھا، اور اگر اردو دائرہ المعارف > پر طرزیاتی اور سائنسی مضامین لکھنے ہیں، تو یہی درست روش ہے۔ البتہ اس وجہ سے > کچھ اردو دانوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ" وکیپیڈیا اردو کی دشمن ہے" یا > انہیں "اردو وکیپیڈیا سے نفرت ہو گئی ہے"۔ > > * تیسری وجہ کہ اردو دان طبقہ میں چودھراہٹ (وڈیرہ پن، خان اعظم وغیرہ) کی > ذہنیت تھی۔ ہر آنے والے صارف کا مطالبہ تھا کہ وہ بغیر کچھ کیے وکیپیڈیا پر > منتظم بنائے جائیں۔ چونکہ وکیپیڈیا ابھی نئی تھی، اس تناظر میں یہ کوئی اچھنپا > مطالبہ تو نہیں تھا، مگر ظاہر ہے کہ پورا کرنا ممکن نہ تھا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے > کہ ابتدائی دنوں میں کسی منتظم سے دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہوں جس سے > کسی صارف کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔ مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجک نہیں > کہ کچھ اچھے لکھنے والے اس رویہ سے وکیپیڈیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔ > > وکیپیڈیا کو جو اچھی بھلی شکل اختیار کرنا تھی وہ کر چکی۔ اب وقت آ گیا ہے > کہ اردو داں بلاگرز اور وکیپیڈیا کے درمیان خلیج کو کم کیا جائے۔ اس سلسلہ میں > تجربہ کار بلاگرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں خاور صاحب کا نام > ذہن میں آتا ہے۔ پچھلے دنوں محب علوی صاحب نے ورڈپریس میں خودکار ربط کار کی > اطلاع دی تھی جس کے استعمال سے اردو دان پلاگرز اور وکیپیڈیا میں تعلق استوار > کیا جا سکتا ہے (نیچے حوالہ دیکھو)۔ جس بلاگر کو کسی اصطلاح کا ربط دینا ہو > وہ دے، اور اگر وکیپیڈیا پر مضمون موجود نہیں تو اس پر کچھ سطریں وکیپیڈیا پر > تحریر کر دے۔ اس کا آسان طریقہ انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون کے ابتدائیہ کا ترجمہ > کر دینا ہے۔ > > وکیپیڈیا کے دس ہزار ہدف کو عبور کرنے پر دیوان عام میں پیغام میں ایسے > دوستوں کو بھی وکیپیڈیا پر واپس آنے کی دعوت دی گئی تھی جو کسی بھی وجہ سے > وکیپیڈیا سے قطعِ تعلق کر گئے تھے۔ اس سلسلہ میں یہ عرض کروں کہ وکیپیڈیا میں > منتظمی کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے، اس لیے امید ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہیں > ہونگی۔ ہر انسان کو کسی بھی شعبہ میں سیکھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے جو > منتظمی کرنے والوں پر بھی صادق آتا ہے۔ اس پیغام کے زریعہ میں ذاتی طور پر ان > اصحاب سے معافی کا خواستگار ہوں جن کو کسی بھی منتظم یا صارف کے رویہ سے دُکھ > پہنچا ہو۔ > > حوالہ جات: > > 1) اردو غیر > اردو<http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88_%D8%BA%DB%8C%D8%B1_%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88> > > 2)معاونت:مدونات میں وکیپیڈیا > ربط<http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86%D8%AA:%D9%85%D8%AF%D9%88%D9%86%D8%A7%D8%AA_%D9%85%DB%8C%DA%BA_%D9%88%DA%A9%DB%8C%D9%BE%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7_%D8%B1%D8%A8%D8%B7> > > > -----Inline Attachment Follows----- > > _______________________________________________ > Wikiur-l mailing list > [email protected]<http://mc/[email protected]> > https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l > > > > _______________________________________________ > Wikiur-l mailing list > [email protected] > https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l > >
_______________________________________________ Wikiur-l mailing list [email protected] https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
